شے یا سروس شامل کریں

  1. «اسٹاک» منتخب کریں
    • «اسٹاک» منتخب کرنے کے بعد آپ کو موجود اشیا اور سروسز کی فہرست، ہر شے کی موجودہ مقدار کے ساتھ نظر آئے گی۔
  2. شے یا سروس شامل کرنے کے لیے «شے / سروس شامل کریں» کا بٹن دبائیں۔
نئی شے یا سروس
  1. شے یا سروس کی قسم منتخب کریں، پھر شے کا نام درج کریں۔
  2. شے کی بنیادی اکائی درج کریں، مثلاً «عدد»۔
  3. ثانوی اکائی اختیاری ہے۔ ضرورت ہو تو اسے درج کریں، مثلاً «ڈبہ»۔
  4. «اکائیوں کی تبدیلی» والے خانے میں درج کریں کہ ہر ڈبے میں کتنے عدد ہیں۔ اس مثال میں 12 کا مطلب ہے کہ ہر ڈبے میں 12 گلاس ہیں۔
  5. ابتدائی اسٹاک بنیادی اکائی کے مطابق درج کریں۔ اس مثال میں 24 کا مطلب ہے کہ اسٹاک میں گلاسوں کی ابتدائی مقدار 24 عدد، یعنی 2 ڈبے ہے۔
    • خریداری اور فروخت کی قیمت بنیادی اکائی (یعنی «عدد») کے مطابق درج کریں۔
    • ضرورت ہو تو فون کے کیمرے سے بارکوڈ اسکین کریں، تصویر شامل کریں اور ٹیکس (VAT) کی معلومات درج کریں۔
  6. «محفوظ کریں» کا بٹن منتخب کریں۔
شے یا سروس کی معلومات